King Abdul Aziz Historyشاہ عبدالعزیز آف سعودی عربیہ کی جدوجہد

شاہ
     عبدالعزیز
         ابن عبدالرحمان
                ابن آل سعود
           کی داستان جدوجہد۔
                        پڑھتے ہیں کہ چین کے انقلاب کے لئے اس انقلاب کے بانیوں نے لاکھوں کی تعداد میں افراد کے ساتھ اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور کئی سالوں میں کئی کروڑ عوام کی قربانی او ر طویل لانگ مارچ کے بعد اپنے مقصد کو حاصل کیا اسی طرح انقلابِ روس کے بارے میں بھی یہ ہی کہا جاتا ہے کہ لینن اور اسٹالن نے کروڑوں عوام کے ساتھ اپنی جدوجہد کاآغاز کیا تھا۔
 اورمعاضی میں جائیں تو ہمارے سامنے چنگیز خان اور تیمور کی مثالیں ہیں انہوں نے دنیا پر قبضے کے لئے لاکھوں کی تعداد پرمشتمل افواج کے ساتھ اپنے دشمنوں کے خلاف جنگوں کا آغاز کیا ۔
           اور امیر تیمور کی تو بات ہی کیا جس کے بارے میں آج مورخین اور تاریخ دان لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں کے اس سے بڑا فاتح عالم کوئی نہیں تھا مگر وہ خود اپنی خود نوشت میں لکھتے ہیں کہ کسی بھی جنگ میں حصہ لینے سے قبل امیر تیمور نے اس جنگ کے نتائج کے بارے میں اچھی طرح سے غور کرلیا اور جب ان کو اس جنگ میں فتح کا یقین ہو گیا تو تیمور نے جنگ کا آغاز کیا
             مگر سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز ابن عبدالرحمان ابن آل سعود کی مثال ان تمام سے جدا اور اچھوتی ہے کہ انہوں نے اپنی جدوجہد کا آغاز محض ساٹھ افراد سے کیا تھا اور
اُس اہم ترین مہم کے اہم ترین اور خطرناک مرحلے پر اپنے تمام ساتھیوں میں سے صرف دس افراد کو اپنے ساتھ شامل کرکے بقیہ کو انتظار کرنے کے لئے کہا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں وہ واپس جاکر ان کی موت کی اطلاع دیدیں۔
          ایسی مثال تاریخ میں ہمیں کہیں بھی نہیں ملے گی ۔شاہ عبدالعزیز نے اپنی انقلابی جدوجہد کا آغاز جس دور میں کیا اُس وقت ترکی کی خلافت قائم تھی اور جزیرۃالعرب اس وقت تک ترکی کے زیر سایہ تصور کیا جاتا تھا مگر اس وقت ترکی کو یورپ کا مردِ بیمار کہا جاتا تھا جبکہ برطانیہ دنیا کی ایسی مملکت تھی جس کی حدود میں کبھی بھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا اس وقت نوجوان عبدالعزیز نے سعودی عرب کی داغ بیل ڈالنے کے لئے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا
                              اور پھر اچانک ریاض پر قبضہ کرلیا مگر ان کا سب سے بڑادشمن خاندان رشید کاسربراہ اب ان سے ریاض کی حکومت چھیننے کے لئے تیاری کرکے اور ریاض پر قبضہ کرنے کے لئے آگے بڑھا جس کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوان شاہ عبدالعزیز نے تیاریاں کر رکھیں تھیں

 از طرف سید عبید مجتبیِ
                                          092-03452104458
                                          092-03062296626                        
obaidmujtaba@yahoo.com 
 جلد ہی یہ سب کچھ  طباعت کے مراحل سے گزر کر آپ
 کے ہاتھوں میں کتاب کی شکل میں موجود ہوگا
۔